the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 مصر کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کا مصری قید خانے میں یہ چوتھا رمضان ہے جہاں وہ تن تنہا اپنے روز وشب گزار نے پر مجبور ہیں۔ ضروری ہے کہ ان کی حالت زار  کی وقتاًفوقتاً ہم خبرگیری کرتے رہیں ـ

جہا ں تک ہمیں علم ہے ڈاکٹر محمد مرسی مصر میں واحد ایسے سیاسی قیدی ہیں جن پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات پر بھی پابندی ہے۔ 3 جولائی2013کو فوجی بغاوت کے بعد سے انھوں نے صرف ایک بار 7 نومبر کو ہی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی ہے۔ اور تب سے اب تک  وہ اپنے بیٹے اسامہ سے بھی صرف 4 بار ملے ہیں وہ بھی صرف چند منٹوں کے لئے ۔ اپنے بیٹے سے ان کی آخری ملاقات جنوری 2015 میں ہی ہوئی تھی۔

13 نومبر2013 سے ہی ان پر اپنی اہلیہ اور دوسرے رشتہ



داروں سے ملنے پر پابندی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں  ہے۔ ان کی صحت کیسی ہے؟ ان کو کھانا مل رہا ہے کہ نہیں؟ لباس اور قید خانہ کس طرح کا ہے؟ کسی کو اجازت بھی نہیں ہے کہ کوئی انھیں ضروریات کا سامان دے سکے‘ مثال کے طور پر کپڑا یا کھانا۔

اہل خانہ نے کئی بار ان سے ملاقات کی دارخواستیں بھیجی ہیں لیکن ان درخواستوں کو سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اہل خانہ سے ملاقات تمام قیدیوں بشمول ڈاکٹر مرسی کا آئینی حق ہے ۔ ان کے اہلِ خانہ نے  مصری اور عالمی حقوق انسانی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس ناانصافی کے سلسلے کو بند کرنے کے لئے ان کی مدد کریں!
ان کا عزم ہے کہ صدر ڈاکٹر مرسی کی آزادی کے لئے وہ لڑتے رہیں گے!
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.